لاہور : پاکستان میں مختصر عرصے میں اپنی منفرد شناخت بنانے والی ارمینہ رانا خان کو ایک اور غیر ملکی فلم میں کاسٹ کر لیا گیا۔ وہ اس سے قبل اپنی ایک غیر ملکی فلم ”دی ایکیلیز پروپوزل“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
اپنی نئی برطانوی فلم ”رئیل ٹارگٹ“ میں وہ ایک سیکرٹ ایجنٹ ولسن کا کردار نبھائیں گی جو ایک خطرناک مشن پر کینیڈا سے لندن بھیجی جائے گی۔
ارمینہ فی الحال ایک اور فلم ”دی ایکیلیز پروپوزل“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں ارمینہ روبوٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
ارمینہ اس سے قبل بھی ایک برطانوی فلم ”رائتھ“ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ اس فلم کو 2013ءمیں کینز فلم فیسٹیول میں پیش کیا گیا تھا۔