ممبئی: شاہ رخ خان کی فلم ”رئیس“ جسے 2017ءکی پہلی سپر ہٹ فلم قرار دیاجارہا ہے نے ہر طرف دھوم مچا رکھی ہے۔ فلم کو ریلیز ہوئے 9 دن گزر چکے ہہیں اور سنیماﺅں پر لوگوں کا رش جوں کا توں ہے۔
فلم 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے جبکہ فلم کو بیرون ملک موجود لوگوں نے بھی بیحد پسند کیا ہے۔
شاہ رخ نے فلم سے متعلق اپنی فیملی کا ردعمل بتاتے ہوکہا کہ بڑے بیٹے آریان خان کا فلم دیکھ کر کہنا تھا کہ فلم ”سپر کول“ ہے یعنی بہت اچھی ہے جبکہ بیٹی سہانا کو فلم کا دوسرا حصہ زیادہ پسند آیا،انہوں نے کہا کہ فلم کے دوسرے حصے نے انہیں جذباتی کردیا۔
شاہ رخ کے سب سے چھوٹے بیٹے ابرام کا ردعمل سب سے حیران کن اور پیارا تھا،اس نے فلم کے آئٹم نمبر ”لیلیٰ میں لیلیٰ“ پر ڈانس کیا اور خان کے سین پر ”گوپاپاگو“کہا۔
شاہ رخ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ابرام کا ردعمل بالکل اسی طرح تھا جیسے لوگ سینما میں بیٹھ کر فلم دیکھتے اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔