فریحہ پرویزنے گلوکاری کو خیر باد کہ دیا

’دل ہوا بوکاٹا ‘کے گانے سے شہرت پانیوالی فریحہ پرویز نے گلوکاری کو خیر باد کہ دیا ۔ فریحہ پرویز سے گانے کی فرمائش کی گئی تو انہوں نے یہ کہہ کر انکار کردیا میں اب گانے نہیں گاتی ہوں

فریحہ پرویزنے گلوکاری کو خیر باد کہ دیا

لاہور : ’دل ہوا بوکاٹا ‘کے گانے سے شہرت پانیوالی فریحہ پرویز نے گلوکاری کو خیر باد کہ دیا ۔ فریحہ پرویز سے گانے کی فرمائش کی گئی تو انہوں نے یہ کہہ کر انکار کردیا میں اب گانے نہیں گاتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ وقت گزرنے کےساتھ ساتھ زندگی میں بہت سی تبدیلیاں آتی ہیں جس کےلئے انسان کو وقت کےساتھ بدلنا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ زندگی اللہ کی رضا کی خاطر جینا چاہتی ہوں ۔ کیونکہ ہر انسان نے اس دنیا سے اللہ کے ہاں واپس جانا ہے جس کےلئے تیاری کرنا ضروری ہے ۔