بالی ووڈ اداکارہ کا ایسی کریموں کے خلاف احتجاج جو ہر لڑکی کی ضرورت ہیں ۔۔!!!

10:02 PM, 2 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنوں کا انوکھا احتجاج، رنگ گورا کرنے والی کریموں کیخلاف اٹھ کھڑی ہوئیں۔

فلم ”پنک“ سے شہرت پانے والی تاپسی نے بھارتی ریاست جے پور میں ہونے والی ایک تقریب کا دعوت نامہ یہ کہہ کر واپس کردیا کہ اس تقریب کو رنگ گورا کرنے والی کریم کی کمپنی سپانسر کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دعوت نامہ واپس کرنے کا مقصد یہ تھا کہ وہ کسی بھی ایسے ایونٹ کو سپورٹ کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
ان کے مطابق رنگ گورا کرنے والی کریموں کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی اور وہ اس طرح کی چیزوں پر یقین نہیں رکھتیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں کافی فلموں سے صرف سانولا رنگ ہونے کی بناءپر ہاتھ دھونے پڑے لہٰذا وہ کسی قیمت پر رنگ گورا کرنے والی کریموں کی تشہیر نہیں کریں گی۔

مزیدخبریں