میری پٹائی ایک سیاسی جماعت کے رہنما کی بیٹی نے کروائی ،وقار ذکاء

ی :معروف ٹی وی میزبان وقار ذکاءکا کہنا ہے کہ دو لڑکیوں نے شرط لگا کر مجھے اپنے دوستوں کی ذریعے مارا،وہ دونوں لڑکیا ں پوری پوری رات مجھ سے باتیں کیا کرتی تھی

09:55 PM, 2 Feb, 2017

کراچی :معروف ٹی وی میزبان وقار ذکاءکا کہنا ہے کہ دو لڑکیوں نے شرط لگا کر مجھے اپنے دوستوں کی ذریعے پٹائی کروائی ،وہ دونوں لڑکیا ں پوری پوری رات مجھ سے باتیں کیا کرتی تھی .ان میں سے ایک لڑکی تو پیپلز پارٹی کے ایم این اے کی بیٹی ہے اور دوسری لڑکی امریکا میں رہتی ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیومیں اپنا موقف دیتے ہوئے وقار ذکا ءکا کہنا تھا کہ میری ان دونوں لڑکیوں سے گزارش ہے کہ اللہ کے واسطے لوگوں کو اب سچ بتا دو مجھے مجبور مت کرو کہ میں سب کے سامنے سچ لاوں۔

میں آپ دونوں سے کہتا ہوں کہ اپنے دوست کو پکڑوادو اور اس کھیل کو اب ختم کرو۔کیا تم دونوں بھول گئی ہو کہ کیسے مجھے میسج پر میسج کیا کرتی تھیں اور پوری پوری رات ہم بات بھی کرتے تھے۔اگر میں نے سب چیزیں سامنے رکھ دیں تو لوگ کہیں گے کہ وقار نے لڑکیوں کی عزت خراب کی ،وہ شادی شدہ تھیں اور ان کا نام کیوں لیا۔میں آپ دونوں سے کہتا ہوں کہ اس لڑکے کو پکڑوادو میں آپ دونوں کا نام بدنام نہیں کرنا چاہتا لیکن میرے پاس ساری چیٹنگ اور ہسٹری موجود ہے جو ضرورت پڑنے پر میں منظر عام پر بھی لا سکتا ہوں۔

ذکاءنے مزید کہا کہ لوگ مجھے کہہ رہے ہیں کہ یہ پیپلز پارٹی کا بندہ ہے اس معاملے میں نہ پڑوجنید سے صلح کرلو ،میں اس سے صلح کرلوں گا۔ لیکن جیل میں ،جنید کو اس کے کیے کی سزا ملنی چاہیے۔ آخر میں وقار ذکاء نے اگر کوئی بھی جنید کو جانتا ہے تو اس کی رپورٹ کریں تھانے میں۔اس کا پورا نام جنید خان ہے اور والد کا نام محمد اصغر علی خان ہے۔

مزیدخبریں