لاہور:آندرے رسل کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آئی سی سی نے اس پر ایک سال کی پابندی لگا دی ہے، جس سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔ ان اسلام آباد یونائیٹڈ نے رسل کی جگہ انگلینڈ کے باؤلراسٹیون فن کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔
ویسٹ انڈین آل راؤنڈر نے پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی اور 16 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ایونٹ کے کامیاب ترین بولررہے تھے اور ٹیم کو ٹائٹل دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے رسل کی جگہ انگلش پیسر اسٹیون فن کو ٹیم میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن 9 فروری سے شروع ہو رہا ہے، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
اسٹیون فن کو آندرے رسل جگہ اسلام آباد یونائیٹد میں شامل کر لیا گیا
08:08 PM, 2 Feb, 2017