جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹرمپ کی مسلمان دشمنی کوآڑے ہاتھوں لے لیا

07:58 PM, 2 Feb, 2017

 ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 7 مسلم ممالک  پر پابندی کے فیصلے پر  جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی  ٹرمپ حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے ٹویٹ میں ٹرمپ کے اس فیصلہ کو غیر منصفانہ قرار دے دیا.

جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹرمپ کی مسلمان دشمنی کوآڑے ہاتھوں لیتے  ہوئے کہا کہ کہ ٹرمپ کی متنازعہ پالیسی دہشتگرد حملوں کو بڑھاوا دے گی۔اور اس سے امریکہ کا دوہرا معیار بھی سامنے آ ئے گا۔ یہ پالیسی امریکی شہریوں کو تحفظ دینے کا باعث نہیں بنے گی بلکہ امریکی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا ہو گا۔

ٹرمپ کا مسلم ممالک پر پابندی لگانا نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ امریکی اقدار کے بھی خلاف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن ممالک پر پابندی لگائی گئی ہے انہوں نے ایک بار بھی امریکہ پر حملہ نہیں کیا۔

مزیدخبریں