ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 7 مسلم ممالک پر پابندی کے فیصلے پر جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی ٹرمپ حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے ٹویٹ میں ٹرمپ کے اس فیصلہ کو غیر منصفانہ قرار دے دیا.
On the other hand, Trump's "extreme vetting" doesn't cover nationalities responsible for 9/11- Saudi Arabia, UAE, Lebanon. Egypt, Lebanon
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) January 28, 2017
جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹرمپ کی مسلمان دشمنی کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کہ ٹرمپ کی متنازعہ پالیسی دہشتگرد حملوں کو بڑھاوا دے گی۔اور اس سے امریکہ کا دوہرا معیار بھی سامنے آ ئے گا۔ یہ پالیسی امریکی شہریوں کو تحفظ دینے کا باعث نہیں بنے گی بلکہ امریکی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا ہو گا۔
Trump extreme vetting EO not only inhumane & unAmerican, also moronic: Not 1 of the banned nationalities has committed terror attacks in US.
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) January 28, 2017
ٹرمپ کا مسلم ممالک پر پابندی لگانا نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ امریکی اقدار کے بھی خلاف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن ممالک پر پابندی لگائی گئی ہے انہوں نے ایک بار بھی امریکہ پر حملہ نہیں کیا۔