جے پور : دہلی کے سلطان علاﺅالدین خلجی اور راجستھان کی راجپوت مہارانی ”پدماوتی“ کی رومانوی داستان پر فلم بنانے والے بھارتی ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی جنہیں 3 روز قبل انتہا پسند ہندو راجپوتوں نے حملہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا تھا نے ان راجپوتوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے اور فلم میں علاﺅالدین خلجی اور پدماوتی کے رومانوی مناظر اور گانے نہ فلمانے کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے جے پور میں معاہدہ ہوگیا۔