سلمان خان کے ساتھ کام کرنا میرا ایک خواب ہے,ایمی جیکسن

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکارسلمان خان کی جانب سے برطانوی نژاد اداکارہ ایمی جیکسن کی برملا تعریفیں اوران کی فلم 2.0 کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پرآنے کے بعد گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کی قریبی دوستیوں کے ہر طرف چرچے ہیں لیکن اب افواہوں کے بازار کو روکنے کے لیے ایمی خود ہی میدان میں آگئی ہیں۔

06:07 PM, 2 Feb, 2017

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی نژاد بالی ووڈ اداکارہ ایمی جیکسن نے انٹرویو میں سلمان خان کے ساتھ گہری دوستی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری فلم 2.0 کے سیٹ پرسلمان خان محض ہمارا حوصلہ بڑھانے آئے تھے کیونکہ فلم کی کہانی اچھی اور پراجیکٹ بہت بڑا ہے، ان کی سیٹ پر اچانک آمد پر ہم خود بھی حیران ہوگئے تھے کیونکہ وہ بہت بڑے اداکار ہیں۔ایمی کا کہنا تھا کہ سلمان خان کی فلم “کک” میں جیکولین فرنانڈس کی جگہ انہیں اداکاری کرنا تھی لیکن ایسا نہ ہوسکا، اس کے باوجود اب بھی سلمان خان جیسے اداکار کے ساتھ کام کرنا میرا ایک خواب ہے۔

اپنی فلم 2.0 میں لیجنڈ اداکار رجنی کانت کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے ایمی کا کہنا تھا کہ بھارتی شہر چنائے میں قدم رکھتے ہی آپ کو ہر جگہ صرف رجنی کانت ہی نظر آتے ہیں اور دنیا بھی رجنی کانت کو ایک سپر انسان سمجھتی ہے۔

رجنی کانت کی تعریف کرتے ہوئے ایمی کا کہنا تھا کہ وہ بہت بڑے اداکارہیں، ان کی کامیابی کا کوئی بھی اندازہ نہیں کرسکتا ہے، رجنی کانت ایک شائستہ اورمہربان بھی ہیں، ان کے ساتھ کچھ گزارنے کے بعد ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ کتنے اچھے انسان ہیں.

مزیدخبریں