امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ مکھن ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچائو کے لئے معاون ثابت ہوتا ہے۔
ٹفٹس یونیورسٹی میں کیے گئے ایک مطالعے کے ماہرین نے کہا ہے کہ فالج اور دل کے دورے سے مکھن کا کوئی تعلق نہیں اور ان دونوں معاملات میں مکھن بے ضرر ہے جبکہ ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچاؤ میں مکھن کو مددگار ہی پایا گیا ہے ۔
مطالعے میں شریک مصنف کے مطابق ان کے نتائج سے یہی سامنا آیا کہ ہمیں مکھن سے بلاوجہ خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، اور نہ ہی اسے غیر ضروری طور پر اچھا بناکر پیش کرنا چاہیے۔
مکھن کو معمول کی غذا میں شامل رکھنے سے انسانی صحت پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے اور اس کے استعمال میں اعتدال کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے۔