ممبئی: خوبصورت آنکھوں کے مالک بالی ووڈ ایکشن ہیرو ریتک روشن نے بعد از مرگ اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریتک روشن نے حال ہی میں اپنی فلم ’کابل‘ میں نابینا شخص کا کردار ادا کیا ہے۔ اس لئے نابینا افراد کے مسائل کو قریب سے دیکھنے کے بعد ایکشن ہیرو نے زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنے فیصلے سے آنکھوں کے خیراتی ہسپتال کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
دوسری جانب بالی وڈ اداکار ریتھک روشن کی فلم ’قابل‘ آج پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔ ریتھک روشن نے اپنی ٹوئٹ میں اس بات کا ذکر کیا اور ساتھ ہی پاکستانی مداحوں سے فلم دیکھنے کی فرمائش بھی کر ڈالی۔ اداکار نے لکھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ جتنی محبت اور پذیرائی انہیں انڈیا میں ملی ہے اتنی ہی محبت اور پذیرائی انہیں پاکستان میں بھی ملے گی۔
مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں