لاہور: پنجاب بسنت کمیٹی کے کوآرڈینیٹر رانا مشہود کا کہنا ہے کہ گلے کاٹنے والی ڈور بسنت کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے بسنت پر سوالیہ نشان برقرار ہے۔لاہور کے سکول میں طلبہ کا سپورٹس میلہ سجا جس میں بچوں نے مختلف کھیلوں میں اپنا فن دکھایا۔ سپورٹس ڈے کے مہمان خصوصی رانا مشہود تھے جنہوں نے نچلی سطح پر کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بسنت کے حامی ہیں مگر جو ڈور گلے کاٹتی ہے وہ اب بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ننھے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے قدآور فاسٹ بالر محمد عرفان بھی موجود تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ سکول کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے اِس کھیل کا معیار گرا ہے اور پی سی بی کے جانب سے سابق نامور کرکٹرز کو مشاورت کے لئے بلانا اچھا قدم ہے۔اِس موقع پر بچوں نے اپنے ہیرو کے ساتھ تصاویر بنائیں جبکہ قومی کرکٹر نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔