اسلام آباد: ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا عالمی برادری کو جنت نظیر وادی میں غیر کشمیری لوگوں کو ڈومیسائل دیئے جانے کے معاملے پر نوٹس لینا چاہیے۔ نفیس زکریا نے بھارتی ریاستی اداروں کی پاکستان کے معاملات میں مداخلت کا بھانڈا بھی پھوڑ دیا اور اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کر دیا۔
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کا رروائی کا عزم دہرایا اور کہا کہ پاکستان میں پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا۔
مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں