سرائے عالمگیر کا نوجوان ترکی میں اغوا، رہائی کیلئے 2 لاکھ کا مطالبہ

02:45 PM, 2 Feb, 2017

سرائے عالمگیر: سرائے عالمگیر کا 22 سالہ عثمان ترکی میں اغوا ہو گیا جبکہ گجرات کے رہائشی انسانی سمگلر نے عثمان کی رہائی کے بدلے 2 لاکھ بھی مانگ لیے۔ عثمان کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹے کو بیرون ملک گئے تین ماہ ہو چکے لیکن تا حال کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔

غم سے نڈھال ماں نے نیو نیوز کی وساطت سے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے بیٹے کا سراغ لگانے اور بازیاب کرانے میں مدد کرے۔ نیو نیوز نے اس سے پہلے ترکی میں اغواکاروں کے چنگل میں پھنسے ہوئے نوجوانوں کو بازیاب کروانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں