وکٹوریہ :امریکی شہر وکٹوریہ میں شہید کی جانے والی مسجد کی دوبارہ تعمیر کیلئے آن لائن دس لاکھ ڈالر سے زائد عطیات جمع کرلئے گئے۔گو فنڈ می نامی پیج پر دو دنوں کے دوران 19 ہزار سے زائد افراد نے یہ عطیات دیئے ہیں، جمع کی گئی رقم مسجد کی دوبارہ تعمیر میں خرچ کی جائے گی ،مسجد انتظامیہ نے امریکی شہریوں کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔اسلامک سینٹر کو ہفتے کی رات 2 بجے آگ لگائی گئی تھی۔ایف بی آئی اور دیگر امریکی ادارے واقعے کی تفتیش کررہے ہیں۔