عمران خان اور شیخ رشید گھوڑے پر بیٹھنے کے قابل نہیں: رانا ثناللہ

11:56 AM, 2 Feb, 2017

لاہور: صوبائی وزیر قانون رانا ثناللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان اور شیخ رشید لوگوں کو غلط فہمی میں مبتلا کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے دور میں کسی کا قرضہ معاف نہیں کیا گیا۔ سیاست دانوں کا قرضے معاف کرانا درست نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں اور 2013 میں قوم پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ سے بال بال بچی۔ عمران خان اور شیخ رشید گھوڑے پر بیٹھنے کے قابل نہیں۔ عمران خان نے 3 سال قوم کا وقت ضائع کیا۔ رانا ثناللہ نے کہا فلسطینی بھائیوں کی ہر سطح پر مدد کرنے کیلئے حکومت اور پاکستانی عوام تیار ہے۔  

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں