واشنگٹن :امریکا کی کیلی فورنیا یونیورسٹی میں ٹرمپ کے حامی نیوز ایڈیٹر کے خطاب کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا،مظاہرین نے فائر کریکر پھینکے ،آگ لگائی اور کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑ ے۔گزشتہ روز یونی ورسٹی آف کیلیفورنیا میں دائیں بازوکے ٹرمپ کے حامی نیوزایڈیٹرمائلو یانوپولس کے خطاب کے خلاف احتجاج پرتشدد ہوگیا،مظاہرین نے عمارت کے باہر چوکیوں کو بھی آگ لگادی۔مظاہرین کو قابو کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔احتجاج کے باعث مائلوکا خطاب منسوخ کر دیا گیا ،جبکہ یونیورسٹی کو بھی بند کردیا گیا۔