ایڈن برگ: اسکاٹ لینڈ میں یورپ کا سب سے بڑا فائر فیسٹیول منعقد کیا گیا۔ ہاتھوں میں جلتی مشعلیں اُٹھائے اسکاٹ لینڈ کے رہائشی سڑکوں پر نکل آئے۔
فائر فیسٹیول میں شرکاء روایتی لباس پہن کرشیٹ لینڈ شہر کے بیچوں بیچ جمع ہوئے اور قزاقوں کی کشتی کے ماڈل کو نذرِ آتش کیا۔ اس انوکھے ایونٹ کا آغاز 18 ویں صدی میں کیا گیا تھا جو ہر سال Up Helly Aa Festival کے نام سے منایا جاتا ہے۔
ایونٹ کو viking jarl squad نامی ایک بحری قزاق سے موسوم کیا گیا ہے جس نے آٹھویں اور دسویں صدی عیسوی کے درمیان یورپی ساحلوں پر حملہ کیا تھا۔
مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں