نمک کے ایسے فوائد جو آپ نے پہلے کبھی نہ پڑھیں ہوں گے

11:33 AM, 2 Feb, 2017

اسلام آباد: نمک کا استعما ل صدیوں سے ہو رہاہے ۔اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ کسی بھی علاقے میں زیادہ مہنگا نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ اس کے فوائد بھی بے شما ر ہیں جن میں سے چند ایک کچھ مندرجہ ذیل ہیں۔
1۔کچن میں چیونیٹیوں کی وجہ سے اکثر پریشانی ہو جاتی ہے ۔چیونیٹیوں سے چھٹکارے کے لیے سب سے بہترین یہ ہے کہ نمک اور پانی کو ملا کر جہاں پر بھی چیونیٹوں کی موجودگی ہو وہاں پر اس لیکوڈ کا چھڑکاﺅ کر دیں ۔ پھر دیکھیں کمال ہی کمال ۔چیونیٹیوں آپ کو کچن میں نظر بھی نہیں آئیں گی ۔


2۔بچوں کو کلر لینے کے لیے کافی خرچہ کرنا پڑتا ہے لیکن اگر یہ کلر گھر پر تیار کر لیں تو کیا ہی بات ہے ۔ اس کے لیئے صرف کر نا یہ ہے کہ تھوڑا سا آٹا لیں، تھوڑا سا نمک اور مکس کر کے اس میں تھوڑا سا رنگ ڈال لیں ، جیسا رنگ چاہیئے لے لیں ، بس بچوں کے مختلف واٹر کلر تیار ۔

3۔سیب چھیلنے کے بعد بہت جلد براﺅن ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔ اس کا بہتریں حل یہ ہے کہ سیب کاٹ کر نمک والے پانی میں ڈال لیں ۔ بس جب تک پانی میں رہیں گے ۔ خراب نہیں ہوں گے۔

مزیدخبریں