لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسرسے بچاﺅ کا عالمی دن ہفتہ کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں اس خطرناک اور جان لیوا مرض سے آگاہی اور اس سے بچاﺅ کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے۔ کینسر کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں سماجی تنظیموں اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام سیمیناز، واکس اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ماہرین صحت اور مقررین کینسر کی تباہ کاریوں اور اس سے بچاﺅ کے متعلق معلومات فراہم کریںگے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق غریب اور ترقی پذیر ممالک میں 70 فیصد اموات کینسر کے باعث ہوتی ہیں۔ ورلڈ کینسر ریسرچ فاﺅنڈیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال بیس ہزار سے زائد افراد الکوحل کے استعمال سے کینسر کے مرض کا شکار ہو جاتے ہیں۔ کینسر کا مرض پاکستان میں بھی ایک خطرناک صورتحال اختیار کر چکا ہے اور اس کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔
مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں