یانگ یانگ: غیر ملکی میڈیا کے مطابق بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ شمالی کوریا کے سخت اور احمقانہ قوانیں کا اطلاق ایتھلیٹ اور کھلاڑیوں پر بھی ہوتا ہے اور انہی قوانین کے تحت اب وہاں اولمپک میں تمغہ نہ لانے والے کھلاڑیوں کو کوئلے کی کانوں میں مشقت کی سزا دی جا رہی ہے۔
سال 2016 میں ریوڈی جنیرو اولمپیکس میں شمالی کوریا کے 31 کھلاڑیوں نے سونے کے 2، چاندی کے 3 اور کانسی کے 3 میڈل جیتے جب کہ اس کے مخالف ملک جنوبی کوریا نے سونے کے 9، چاندی کے 3 اور کانسی کے 3 تمغے حاصل کیے۔ اس کارکردگی پر شمالی کوریا کے کھلاڑی غیر متوقع عتاب میں آئے۔
جنوبی کوریا کے سربراہ کِم جونگ ان نے تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو رقم، گاڑیاں، گھر اور ٹی وی وغیرہ دلانے کا وعدہ کیا تھا لیکن ہارنے والے کھلاڑیوں کا اب راشن کم کر دیا گیا اور انہیں بہت چھوٹے فلیٹس میں بھی منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ خدشہ ہے ان میں سے کئی کھلاڑیوں کو مشقت کے لیے کوئلے کی کانوں پر کام کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔
مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں