آپ کا پیدائشی مہینہ اور آپکی شخصیت میں چھپا راز , ماہرین کی حیران کن رائے جانیئے

10:30 AM, 2 Feb, 2017

اسلام آباد:آپ جس مہینے میں پیدا ہوئے ہیں، وہ مہینہ آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔ آپ کے رہن سہن ، آپ کی گفتگو اور آپ کے مزاج کے بارے میں بتاتا ہے۔

جس طرح آپ کااسٹار شخصیت کی عکاسی کرتا ہے، اسی طرح آپ کا پیدائش کا مہینہ بھی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بیان کرتا ہے۔ آپ کا پیدائش کا مہینہ آپ کے بارے میں کیا کہتا ہے، آئیے جانتے ہیں۔

٭ جنوری وہ افراد جو جنوری میں پیدا ہوئے ہیں، وہ اپنا ہر کام خود کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ ایسے افرادکو اپنے والدین سے بہت لگاؤ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ افراد اپنے والدین کے لاڈلے ہوتے ہیں اور دیگر بہن بھائیوں کی کوئی فکر نہیں ہوتی۔اس کے علاوہ ان لوگوں کو نئی چیزیں سیکھنے کا بہت شوق ہوتا ہے۔

٭فروری فروری میں پیدا ہونے والے افراد بہت تخلیقی ہوتے ہیں ۔ان افراد کے بہت سارے دوست ہوتے ہیں اور ان کو دوست بنانے کے شوق بھی ہوتا ہے۔ یہ افراد جذبات کے اظہار بہت اچھے سے کرتے ہیں۔

٭مارچ مارج میں پیدا ہونے والے افراد بہت شرمیلے ہوتے ہیں اور ہر بات دل میں چھپانے والے بھی ہوتے ہیں۔ان افراد کا جو ایک بار اعتبار توڑ دے تو یہ دوبارہ اس شخص کا اعتبار نہیں کرتے۔

٭اپریل اگر آپ ہر وقت جلدی میں رہتے ہیں تو اس کا مطلب آپ اپریل میں پیدا ہوئے ہیں۔اپریل میں پیدا ہونے والے افراد ساری توجہ اپنی طرف مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔

٭مئی مئی میں پیدا ہونے والے افراد ہمیشہ خوابی دنیا میں رہتے ہیں، ان افراد کی مستقبل کے حوالے سے بڑی پلاننگ بنی ہوتی ہے۔ مئی میں پیدا ہونے والے افراد بہت اچھے دوست بھی ثابت ہوتے ہیں اور یہ لوگ اپنے دوستوں سے ہر بات شیئر کرتے ہیں۔

٭جون میں پیدا ہونے والے افراد بہت حساس ہوتے ہیں۔ یہ افراد کا مزاج بہت نرم اور دھیما ہوتا ہے، جس کے باعث لوگوں کو ان کی باتیں سننا اچھا لگتا ہے۔

٭جولائی جولائی میں پیدا ہونے والے افراد بہت ہنسی مذاق کرنے والے ہوتے ہیں۔یہ لوگ زیادہ دوست نہیں بناتے ، لیکن جن کو اپنا دوست بناتے ہیں ان کے ساتھ ساری زندگی گزار دیتے ہیں۔ ٭اگست اگست میں پیدا ہونے والے افراد بہت شرارتی ہوتے ہیں۔ ان کے اندر بہت ساری قائدانہ صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں، اسی وجہ سے لوگ ان کی بہت عزت بھی کرتے ہیں۔

٭ ستمبر ستمبر میں پیدا ہونے والے افراد بہت سلیقہ پسند ہوتے ہیں۔یہ لوگ بہت صفائی پسند ہوتے ہیں اور ان کو ہر چیز پرفیکٹ چاہیئے ہوتی ہے۔

٭ اکتوبر اکتوبر میں پیداہونے والے افراد کو نئی چیزیں سیکھنے کا بہت شوق ہوتا ہے۔ یہ افراد بہت باتونی ہوتے ہیں اوربہت زیادہ موج مستی کرنے والے بھی ہوتے ہیں۔یہ افراد زندگی کو ہمیشہ مثبت انداز میں دیکھتے ہیں۔

٭ نومبر نومبر میں پیدا ہونے والے افراد اپنے تمام تر باتیں اپنے تک محدود رکھتے ہیں۔ یہ لوگ مختلف چیزوں کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں اور یہ افراد اپنی فیملی کے لیے کچھ بھی کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

٭ دسمبر دسمبر میں پیدا ہونے والے افراد کو حکم پر عمل کرنا با لکل پسند نہیں ہوتا، وہ نہیں چاہتے کہ کوئی بھی شخص ان پر حکم چلائے۔ یہ افراد بہت سارے افراد کو جانتے ہیں لیکن باتیں اپنی پسند کے لوگوں سے کرتے ہی

مزیدخبریں