لاہور: گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمن آباد میں محفل میلاد ﷺ کا انعقاد

09:38 AM, 2 Feb, 2017

 لاہور: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمن آباد میں پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ ندیم بھٹہ کی سر پرستی میں کالج کے آڈیٹوریم میں محفل میلاد ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔

محفل میلاد ﷺ میں اساتذہ سمیت طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور طالبات کی جانب سے نعت خوانی اور سیرت النیﷺ پر سیر حاصل مقالہ پیش کیا گیا۔

 

گُلہائے عقیدت مائرہ، خضرا، ماہ نور اور مریم نے پیش کیے۔ محفل کے اختتام پر رب کائنات کے حضور کالج کی ترقی اور ملک کی امن و سلامتی کے حوالے سے دعا کی گئی۔ 

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں