ریکس ٹِلرسن نے بطور امریکی وزیرِ خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

08:54 AM, 2 Feb, 2017

واشنگٹن: ریکس ٹِلرسن نے امریکی سینیٹ سے نامزدگی کی منظوری ملنے کے بعد باضابطہ طور پر بطور وزیرِ خارجہ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ ووٹنگ میں ریکس ٹلرسن کے حق میں 56 اور مخالفت میں 43 ووٹ پڑے۔ ریکس ٹلرسن آئل کمپنی ایکسن موبائل کارپوریشن کے سابق سی ای او ہیں اور انہیں روس کے ساتھ قریبی تعلقات پر تنقید کا سامنا رہا ہے۔

ادھر امریکا نے ایران کے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے باضابطہ طور پر انتباہ جاری کیا ہے۔ امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر مائیکل فلن کا کہنا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل کے تجربات اقوام متحدہ کے قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے۔ ایران عدم استحکام کی کوششوں سے باز رہے۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں