گلوکارہ شکیرا نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں

08:46 AM, 2 Feb, 2017

لاس اینجلس: بچپن ہی سے موسیقی کی مداح شکیرا  نے اپنا پہلا گانا آٹھ سال کی عمر میں خود لکھا جبکہ تیرہ سال کی عمرمیں اپنا پہلا گانا ریکارڈ کروایا۔ گلوکارہ نے اپنے کرئیر کا باقاعدہ آغاز 1990 سے کیا اور گلوکارہ کی پہلی انگریزی البم 2001 میں ریلیز ہوئی۔

اس دوران ان کے ہسپانوی اور انگریزی زبان میں گائے ہوئے گانوں نے عالمی شہرت حاصل کی۔ 2010 میں فیفا ورلڈ کپ میں شکیرا کے گانے' واکا واکا 'نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ واک آف فیم میں شامل گلوکارہ کئی میوزک ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں