صدرٹرمپ اورمیکسیکن صدر کے مومی مجسمے نصب

07:42 AM, 2 Feb, 2017

میکسیکو:ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ صدارت کے بعد ہر طرف سے ابھی تک تو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ صدر ٹرمپ کی پالیسیوں نے پوری دنیا سمیت امریکی عوام کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔

مگر اس کے باوجود ٹرمپ کے اعزازات حاصل کرنے میں کمی واقع نہیں ہوئی ۔اس کی تازہ مثال اب میکسیکو کے مومی عجائب گھر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میکسیکو کے صدر اینریک پینانیٹو کےمومی مجسمے سجا دیے گئے۔

عجائب گھر میں امریکی اور میکسیکن صدر کے مجسمے اس طرح نصب کئے ہیں کہ لگتا ہے دونوں ایک دوسرے کے برابر کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کی گزشتہ ہفتے ملاقات ہونی تھی تاہم امریکا اور میکسیکو کے درمیان دیوار کی تعمیر کے حوالے سے صدر ٹرم کے اقدامات کے باعث دونوں رہنمائوں میںکافی کشیدگی پیدا ہوگئی، جس کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوسکی۔ لوگ ان مومی مجسموں کے ساتھ تصاویر بنواتے نظر آرہے ہیں۔

مزیدخبریں