اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اجینوموتو کی درآمد پر عائد پابندی اٹھانے کے لیے نظرثانی درخواست دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
کابینہ کے اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ ماہرین کی خصوصی کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں مونوسوڈیم گلوٹامیٹ (اجینوموتو) کو انسانی صحت کے لیے محفوظ قرار دیا گیا ہے۔
اجلاس میں نیشنل پریوینشن آف وائلنٹ ایکسٹریم ازم پالیسی 2024 اور اسپیشل کورٹس کوئٹہ اور خضدار کے دائرہ کار میں تبدیلی کی منظوری بھی دی گئی۔
مزید برآں، کابینہ نے ایڈیشنل سیشن ججز اور دیگر عدالتوں کو لائرز ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات کی سماعت کا اختیار دینے کی بھی منظوری دی۔