ٹی ٹوئنٹی میں شاداب خان کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، حارث رؤف سب سے آگے

ٹی ٹوئنٹی میں شاداب خان کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، حارث رؤف سب سے آگے

لاہور :پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ حارث اب اس فارمیٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن چکے ہیں۔

اتوار کو زمبابوے کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں حارث نے 2 وکٹیں حاصل کرکے یہ سنگ میل عبور کیا۔ ان کی مجموعی وکٹوں کی تعداد اب 109 ہو گئی ہے، جو کہ انہوں نے صرف 76 ٹی ٹوئنٹی میچز میں حاصل کیں۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ آل راؤنڈر شاداب خان کے پاس تھا، جنہوں نے 104 میچز میں 107 وکٹیں لی تھیں۔

عالمی سطح پر سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹوں کا اعزاز نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی کے پاس ہے، جنہوں نے 126 میچز میں 164 وکٹیں حاصل کی ہیں۔