حج درخواستوں کی بھرمار، سرکاری اسکیم کا کوٹہ مکمل ہونے کے قریب

حج درخواستوں کی بھرمار، سرکاری اسکیم کا کوٹہ مکمل ہونے کے قریب

اسلام آباد:ملک بھر سے سرکاری حج اسکیم کے تحت 54 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن کل (منگل) ہے، اور 3 دسمبر تک سرکاری اسکیم کا کوٹہ مکمل ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قسطوں میں اخراجات کی سہولت کی وجہ سے زیادہ تعداد میں درخواستیں جمع ہوئی ہیں۔ درخواستوں کی تکمیل کے بعد حج پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی، اور پروازوں کے پروگرام کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائشوں کا بندوبست کیا جائے گا۔