اسحٰق ڈار ایران پہنچ گئے، ای سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے

10:12 PM, 2 Dec, 2024

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار وزرا کونسل کے 28ویں اجلاس میں شرکت کے لیے ایران کے شہر مشہد پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خراسان کے گونر جنرل محمد علی نبی پور نے اسحٰق ڈار کا خیرمقدم کیا۔ اسحٰق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ سمٹ میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ، اسحٰق ڈار مشرق وسطیٰ میں تنازعات اور علاقائی امن و سلامتی کو درپیش خطرات پر پاکستان کے تحفظات کا بھی اظہار کریں گے۔ اجلاس کے دوران وہ اقتصادی تعاون تنظیم کے کلین انرجی مرکز کے چارٹر پر دستخط بھی کریں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ، اسحٰق ڈار وزارتی اجلاس میں شریک دیگر وزرا اور شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
 

مزیدخبریں