کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 18 پیسے فی یونٹ کمی کر دی ہے۔
نیپرا نے ستمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت اس کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اس کمی کا فائدہ کے الیکٹرک صارفین کو دسمبر کے بلوں میں دیا جائے گا، تاہم یہ ریلیف ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو نہیں ملے گا۔