گزشتہ 70 مہینوں بعد مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی :وزیر اعظم شہباز شریف

 گزشتہ 70 مہینوں بعد مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی :وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 70 مہینوں کے بعد پاکستان میں مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی ہے، جو ملک کے لیے خوش آئند خبر ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ 2018 میں نواز شریف کے دور حکومت میں مہنگائی کی شرح 3.5 فیصد تھی، لیکن اس ماہ یہ 4.9 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مہنگائی وہ واحد عامل ہے جو غریب طبقے کی زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے، اور اس میں کمی سے عام آدمی کا بوجھ کم ہوگا۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں مختلف ایجنڈے کے امور پر غور کیا جا رہا ہے۔