بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے مداحوں کو حالیہ دنوں ایک ویڈیو نے حیران کر دیا۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام پر ششی کانت پیڈوال، جو امیتابھ بچن کے ہم شکل ہیں، نے شیئر کی۔ ویڈیو میں ان کے ساتھ رقص کرتی خاتون مدھو شرما ہیں، جو دیکھنے میں مادھوری ڈکشٹ سے غیرمعمولی مشابہت رکھتی ہیں۔
ویڈیو میں "بڑے میاں چھوٹے میاں" کے مشہور گانے "مکھنا" کے ہوک اسٹیپس کو نقل کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر صارفین نے ویڈیو کو اصلی سمجھا، لیکن غور کرنے پر حقیقت واضح ہوئی کہ یہ دونوں سپر اسٹارز کے ہم شکل ہیں۔
یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اب تک تقریباً 60 لاکھ ویوز حاصل کر چکی ہے۔ کمنٹ سیکشن میں صارفین نے مشابہت اور ڈانس کی تعریف کرتے ہوئے مزاحیہ تبصرے بھی کیے ہیں۔
ویڈیو میں دونوں کی غیر معمولی مشابہت اور گانے کے اسٹیپس کی شاندار نقل نے مداحوں کو ماضی کی یادوں میں لے جا کر خوش کر دیا۔ یہ ویڈیو نہ صرف تفریح فراہم کر رہی ہے بلکہ سوشل میڈیا پر دلچسپ موضوع بھی بن گئی ہے۔