ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں سیلابی صورتحال، لاکھوں افراد متاثر

 ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں سیلابی صورتحال، لاکھوں افراد متاثر

ملائیشیا :ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس سے دونوں ممالک میں ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، سیلاب اور مختلف حادثات میں اب تک 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


ملائیشیا میں تقریباً ایک لاکھ 22 ہزار افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔


تھائی لینڈ میں 13 ہزار افراد اپنے علاقوں سے نکل کر پناہ گزینی کیمپوں میں منتقل ہو گئے ہیں۔ ملک کے 6 صوبوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے اور 5 لاکھ سے زائد لوگ اس وقت سیلاب سے متاثر ہیں۔

طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں دونوں ممالک میں شدید نقصانات ہو رہے ہیں، اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔