بانی پی ٹی آئی کو مزید 6 مقدمات میں گرفتار کرلیا گیا

بانی پی ٹی آئی کو مزید 6 مقدمات میں گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 28 ستمبر، 4 اور 5 اکتوبر کے دوران ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے متعلق 6 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی ہے، تاہم 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے 28 مقدمات میں تاحال ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

تفتیشی افسران نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد عدالت میں سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواستیں پیش کر دیں، جن کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ پراسیکیوٹر امین منہاس کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن کے کیس میں عمران خان کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے، جب کہ دیگر مقدمات کے ریمانڈ کی درخواستیں آج جمع کروائی جائیں گی۔

یاد رہے کہ عمران خان کے خلاف 28 ستمبر، 4 اکتوبر اور 5 اکتوبر کو ہونے والے احتجاجات کے دوران 6 مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ان مقدمات میں گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا اور جسمانی ریمانڈ کی درخواستیں دائر کی گئیں۔

مصنف کے بارے میں