خاتون لیکچرر کو ہراساں کرنے پر پروفیسر ملازمت سے برخاست

01:10 PM, 2 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی اردو یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر حافظ اسحاق کو خاتون پروفیسر کو ہراساں کرنے کے الزام میں نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ لیکچرر عروج ملک کی شکایت پر کیا گیا۔

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے پروفیسر حافظ اسحاق پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے حکم دیا کہ جرمانے کی رقم میں سے 8 لاکھ روپے لیکچرر عروج ملک کو ادا کیے جائیں جبکہ 2 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کروائے جائیں۔

ترجمان کے مطابق، لیکچرر عروج ملک نے پروفیسر حافظ اسحاق کے خلاف شکایت درج کرائی تھی، جس پر وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے تحقیقات کیں اور فیصلہ سنایا۔ اس کے علاوہ، فوسپا (فیڈرل سروسز اینڈ پراویڈنٹس ایجنسی) نے یونیورسٹی سے 5 دسمبر تک تعمیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

مزیدخبریں