علی امین گنڈاپور کے قریبی رشتہ دار ثقلین گنڈاپور فائرنگ سے جاں بحق

 علی امین گنڈاپور کے قریبی رشتہ دار ثقلین گنڈاپور فائرنگ سے جاں بحق

کلاچی : خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے قریبی رشتہ دار ثقلین خان گنڈاپور جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ثقلین گنڈاپور پر کلاچی میں فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مقتول ثقلین خان گنڈاپور کے والد اسماعیل خان وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے رشتہ میں چچا ہیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم ابھی تک فائرنگ کے واقعے کے ذمہ داروں کی شناخت یا گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مصنف کے بارے میں