وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 4 بجے طلب کر لیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 4 بجے طلب کر لیا

اسلام آباد : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 4 بجے وزیرِ اعظم ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں 21 نکاتی ایجنڈا پر تفصیل سے بحث کی جائے گی، جس میں اہم امور شامل ہیں۔

کابینہ کے اجلاس میں وکلاء ویلفیئر اور پروٹیکشن ایکٹ کے تحت جرائم کی سماعت کے لیے عدالتوں کی نامزدگی پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، بگاس سے بجلی بنانے والے 8 پاور پلانٹس کے ٹیرف کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

کابینہ کو ٹیکس کے حصول کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی اور وزراء و وفاقی سیکریٹریوں کو بیرونِ ملک بزنس کلاس پر سفر کی اجازت دینے پر بھی بحث کی جائے گی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2024ء کی منظوری پر بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

 بیرونِ ملک پاکستان چیئرز سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں کی تجدید کی منظوری اور اسلام آباد سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام پر بھی غور کیا جائے گا۔اس اجلاس میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو اسٹریٹجک ریاستی ادارہ قرار دینے کی تجویز بھی پیش کی جائے گی، جب کہ ادویات کے لیے قومی قیمت کمیٹی کی تشکیلِ نو پر بھی کابینہ بحث کرے گی۔

مصنف کے بارے میں