امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو صدارتی معافی دے دی

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو صدارتی معافی دے دی

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو صدارتی معافی دینے کا اعلان کیا ہے۔ ہنٹر بائیڈن کو نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور ٹیکس فراڈ کے الزامات میں مجرم قرار دیا گیا تھا، اور ان پر مجموعی طور پر 9 الزامات تھے جن میں انہوں نے اعتراف جرم کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا  رپورٹس کے مطابق  ولمنگٹن کی عدالت نے رواں سال جون میں ہنٹر بائیڈن کے خلاف 2018 میں نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور اس سے متعلق غلط بیانی کرنے کے تینوں الزامات درست قرار دیے تھے۔ اس کے علاوہ، ہنٹر بائیڈن پر ٹیکس فراڈ اور ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے کا الزام بھی تھا، جس پر انہوں نے اعتراف جرم کیا تھا۔

جج نے ہنٹر بائیڈن کو خبردار کیا تھا کہ ان پر 17 سال تک قید اور 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر تک جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔ تاہم، یہ مقدمات ابھی تک مکمل طور پر فیصلہ کن مرحلے پر نہیں پہنچے تھے، اور حتمی سزا کا اعلان دسمبر میں متوقع تھا، مگر اس سے پہلے ہی جوبائیڈن نے اپنے بیٹے کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا۔

مصنف کے بارے میں