لاہور میں سموگ کی شدت برقرار، فضائی آلودگی میں اضافہ

لاہور میں سموگ کی شدت برقرار، فضائی آلودگی میں اضافہ

لاہور : لاہور میں سموگ کی شدت میں کمی نہ آ سکی، اور آج بھی شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔ باغوں کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 277 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 ڈی ایچ اے فیز فائیو کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 459 تک پہنچ گیا، جب کہ یو ایس قونصلیٹ کے علاقے میں اے کیو آئی 433 اور گلبرگ میں 416 ریکارڈ کیا گیا۔

موسم کے ماہرین کے مطابق،   لاہور میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔لاہور میں ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، اور ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

مصنف کے بارے میں