واشنگٹن : امریکا کے میساچوسٹس میں سوشل میڈیا سٹار نک ڈیجی وانی نے 11 فٹ لمبا کافی کا کپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
امریکی معروف شیف اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نے دنیا کا سب سے بڑا کافی کا کپ تیار کیا ہے جس میں 276 گیلن کافی کی گنجائش تھی۔نک نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم سے رابطہ کیا، جس نے اس کپ کا دورہ کرکے تصدیق کی اور سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا۔
گنیز بک کے مطابق، اس 11 فٹ لمبے کپ نے ماضی کے تمام ریکارڈز کو توڑ دیا ہے۔ شیف کے مطابق، اس کپ کی تیاری میں تقریباً 300 افراد نے حصہ لیا اور چھوٹے چھوٹےبہت سے کپوں کی مدد سے یہ تیار کیا گیا۔