لاہور تعلیمی بورڈ میں 4 ماہ بعد ریگولر سیکرٹری کی تعیناتی

11:03 AM, 2 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور تعلیمی بورڈ میں آخرکار چار ماہ بعد ریگولر سیکرٹری کی تعیناتی کر دی گئی ہے، اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 محکمہ ایس این جی اے ڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، رضوان نذیر کو دو سال کے لیے لاہور بورڈ کا سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، کنٹرولر امتحانات زاہد میاں کے اضافی چارج میں تین ماہ کی مزید توسیع بھی کر دی گئی ہے۔ لاہور تعلیمی بورڈ میں سیکرٹری اور کنٹرولر امتحانات کے عہدے کچھ دنوں سے خالی تھے۔

مزیدخبریں