خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، 22 نکاتی ایجنڈا جاری

11:00 AM, 2 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور : خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہوگا، جو صبح ساڑھے 11 بجے شروع ہو گا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں 22 نکات شامل ہیں، جن میں پشاور ہائیکورٹ میں 10 ججز کی نئی آسامیاں تخلیق کرنے کی منظوری اور جیلوں میں اضافی سکیورٹی کیمروں کی تنصیب کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری شامل ہے۔

اس کے علاوہ، اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ بھی کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں