وزیراعظم شہباز شریف کا یو اے ای کے 53 ویں قومی دن پر مبارکباد کا پیغام

وزیراعظم شہباز شریف کا یو اے ای کے 53 ویں قومی دن پر مبارکباد کا پیغام

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی قیادت اور عوام کو ان کے 53 ویں قومی دن پر دلی مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو متحدہ عرب امارات کی ترقی اور خوشحالی پر فخر ہے، جو کہ عزت مآب شیخ زاید بن سلطان النہیان مرحوم کی حکمت اور بصیرت کے باعث ممکن ہوئی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس ترقی کے وژن کو عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے آگے بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے یو اے ای کا مضبوط اور قابل اعتماد شراکت دار رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور انہیں باہمی فائدے کی اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی کوشش جاری رکھے گا۔ انہوں نے یو اے ای اور پاکستان کی دوستی کی پائیداری کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "پاکستان-متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد!"

مصنف کے بارے میں