پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، ڈالر کی قیمت میں کمی

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے اور کاروباری ہفتے کے پہلے روز ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 847 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 102,250 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

 گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ کا ہنڈریڈ انڈیکس نے ایک لاکھ پوائنٹس کی حد کو عبور کیا تھا۔

دوسری جانب، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو آئی، جہاں 4 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کا بھاؤ 278 روپے تک پہنچ گیا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اس تیزی کے رجحان اور ڈالر کی قیمت میں کمی کو معاشی استحکام کی طرف اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں