احسن اقبال کے بعد مریم اورنگزیب پر بھی تنقید ، دانیال عزیز نے شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا 

10:37 PM, 2 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ نواز شریف صاحب مجھے جانتے ہیں اور انہوں نے کچھ کہنا ہوگا تو مجھے فون کرلیں گے۔ رانا برادران کی طرف سے جو نوٹس آیا ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے دانیال عزیز  نے اپنے خلاف شو کاز نوٹس پر رد عمل میں کہا کہ رانا برادران کی طرف سے جو شو کاز نوٹس آرہے ہیں ان سے فرق نہیں پڑتا۔ احسن صاحب کے بیٹے کو جب ان لوٹوں نے ووٹ ڈالنا تھا تب تو کوئی مسلہ نہیں تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب پر تنقید کرتے کہا وہ پارٹی کا موقف صحیح طرح سے عوام کے سامنے لانے میں ناکام رہیں ۔ ن لیگ کا انفارمیشن فیلئیر ہوا ہے جس کی ذمہ دار مریم اورنگزیب ہیں۔ 

مزیدخبریں