تنقید کے بعد سلمان بٹ کا نام سلیکشن کمیٹی سے واپس لینے کا فیصلہ، اسد شفیق کو ذمہ داری ملے گی

08:24 PM, 2 Dec, 2023

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ  نے ایک دن بعد ہی سلیکشن کمیٹی میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سلمان بٹ کا نام سلیکشن کمیٹی سے واپس لئے جانے کا امکان ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  سلمان بٹ کی جگہ اسد شفیق کو سلیکشن کمیٹی کا ممبر بنایا جائے گا۔اس حوالے سے مشیر کھیل اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ سلمان بٹ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ روز سلمان بٹ، کامران اکمل اور راؤ افتخار کو چیف سلیکٹر کا کنسلٹنٹ مقرر کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد سلمان بٹ کا نام واپس لیا جا رہا ہے ۔

مزیدخبریں