مقتدر حلقے نواز شریف کو لانا چاہتے ہیں ، پی ٹی آئی کے اصل چیئرمین عمران خان ہی ہیں: لطیف کھوسہ 

06:23 PM, 2 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی بہنوں سے کوئی بدتمیزی نہیں کی۔ بیرسٹر گوہر کا موازنہ عثمان بزدار سے نہیں کرنا چاہیے۔ 

نیو نیوز کے پروگرام "بیانیہ " میں گفتگو کرتے لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سے کوئی بدتمیزی نہیں کی ۔   لیک آڈیو میں ان کی  بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سے بدتمیزی کا تاثر غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے چیئرمین پی ٹی آئی کا عثمان بزدار سے موازنہ نہیں کرنا چاہیے ۔بانی چیئرمین ہی پارٹی کے حقیقی قائد ہیں ۔نوازشریف کومقتدر حلقوں کی جانب سے  لایا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں