لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن نے سابق رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔دانیال عزیز نے گزشتہ روز احسن اقبال کے خلاف میڈیا کو بیان جاری کیا۔
دانیال عزیز نے کہا تھا کہ مہنگائی کے ذمہ دار احسن اقبال ہیں جس کی وجہ سے آج ہر حلقےمسلم لیگ ن کو مسائل کا سامنا ہے۔ پارٹی نے دانیال عزیز سے 8 دن کے اندر وضاحت طلب کی ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ معقول جواب نہ ملنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دانیال عزیز کے بیانات پر افسوس ہوا۔ سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کی زبان کیوں بول رہے ہیں۔